ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی کے ملک ڈائری کے اجلاس میں دلتوں نے مچایا ہنگامہ؛ ڈیری میں دلتوں کا دودھ نہ خریدنے کا الزام

چنتامنی کے ملک ڈائری کے اجلاس میں دلتوں نے مچایا ہنگامہ؛ ڈیری میں دلتوں کا دودھ نہ خریدنے کا الزام

Tue, 26 Sep 2017 12:25:39    S.O. News Service

چنتامنی ،26؍ستمبر(سید اسلم پاشاہ؍ایس او نیوز)آج تعلقہ کے اے۔گٹہلی میں ملک ڈائری کے اجلاس کو بائیکایٹ کرتے ہوئے  دلتوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی بناء پر پولس کی مدد لینی پڑی۔ بتایا گیا ہے کہ  گٹہلی گاؤں میں ملک ڈائری کا اجلاس شروعات ہوتے ہی اُس ڈائری کے کچھ دلت ممبران نے  اجلاس میں ہی ہنگامہ کرنا شروع  کردیا، جس پر  فوراََ رورل پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور اجلاس کی کارروائی میں خلل نہ ہونے دیتے ہوئے اجلاس کو مکمل ہونے دیا ۔

ڈائری کے ایک گروپ کے ممبران اور دلتوں نے ڈائری کا گھیراؤ کرتے ہوئے کہا کہ ملک ڈائری میں دلتوں کی مویشیوں کا دودھ نہیں خریدا  جارہا ہے دلت طبقہ کے لوگ ہر دن علی الصبح ڈائری کو دودھ دینے جاتے ہیں لیکن  ڈائری کے کچھ ممبران دلتوں کا دودھ خریدنے سے  انکار کرتے ہوئے ان پر برس پڑتے ہیں اور جواب دیتے ہیں کہ دلتوں کے ہاتھ کا دودھ اس ڈائری میں ہرگیز نہیں خریدا جائیگا ۔دلتوں نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعت کے لیڈران جان بوجھ کر دلتوں کا دودھ نہ خریدتے ہوئے دلتوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہے ہیں دلتوں کو ملک ڈائری میں ممبر شپ بھی نہیں دی جارہی ہے اور دلتوں کو چاروں طرف سے پریشان کیا جارہا ہے ۔

اس موقع پر ملک ڈائری کے سکریٹری امر نارائن سوامی نے جائے وقوع پر پہنچ کر دلتوں کا حال دریافت کرنے کے بعد دلتوں سے کہا کہ ملک ڈائری میں دلتوں کا دودھ خریدنے میں کوئی انکار نہیں کرے گا اگر کسی نے بھی دلتوں کا دود ھ خریدنے سے انکار کیا تو اس کے خلاف سختی کے ساتھ قانونی کارروائی کرتے ہوئے اُس کے ممبر شپ کو رد کیا جائے گا ۔جب سکریٹری دلتوں کا حال دریافت کررہے تھے تو دلتوں اوردوسرے گروپ کے لوگوں میں لفظی جھڑپ شروع ہوگئی، جس کے بعد  معاملہ  ہاتھا پائی تک پہنچنے کی نوبت آگئی۔ مگر فوری طو پر پولس نے ہلکی لاٹھی کا سہارا لیتے ہوئے  دونوں گروپ کے لوگوں کو منتشر کردیا ۔

 ملک ڈائری کے سکریٹری امر نارائن نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چند احباب ڈائری اجلاس میں ہنگامہ کھڑا کرنے کے مقصد سے دو جماعتوں  کے بیچ پھوٹ ڈال رہے ہیں ۔ ملک ڈائری میں دلتوں کا دودھ قبول کرنے سے انکار کرنے کی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔  دلت طبقہ اپنا  دودھ یہاں فروخت کرسکتے ہیں۔


Share: